اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں307.52پوائنٹس کا اضافہ
45984.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔54.30فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
کراچی(ویب نیوز)سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس307.52پوائنٹس کے اضافے سے45984.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور54.30فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب8کروڑ3لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 27.22فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے46142پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے سبب46ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس307.52پوائنٹس کے اضافے سے45984.46پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس122.61پوائنٹس کے اضافے سے19148.16پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 191.45پوائنٹس کے اضافے سے31913.86پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر418کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ173میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82 کھرب77ارب24کروڑ61لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب34ارب32کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 579روپے کے اضافے سے10479روپے اورآئی سی آئی پاکستان39.88روپے کے اضافے سے842.05روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن اندسٹریز19.99روپے کی کمی سے 600روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.28روپے کی کمی سے 1450.60روپے ہوگئی ۔