کورونا وائرس’دنیا بھرمیں ہلاکتیں2100404ہو گئیں
کیسز9کروڑ80لاکھ89ہزارسے متجاوز،7 کروڑ4 لاکھ 67 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،انقرہ(ویب نیوز)مہلک عالمی وباکورونا وائرس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتیں2100404ہو گئیں ، کیسز9کروڑ80لاکھ89ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں420285، کیسز2کروڑ21لاکھ96ہزارہو گئے ۔بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاںاموات153067ہو گئیں ،کیسز1کروڑ62لاکھ ہوگئے ۔ روس میں 67832افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36لاکھ55ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں کورونا سے اموات214228ہو گئیں ، کیسز86لاکھ99ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں94580ہو گئیں جبکہ کیسز35لاکھ43ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں 71998افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسزکی تعداد29لاکھ87ہزار تک پہنچ گئی۔سپین میں اموات 55041ہو گئیں،کیسز 25لاکھ60ہزار سے زائد ہو گئے ۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد24640اورمتاثرین کی تعداد24لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں84202ہو گئیں جبکہ کیسز24لاکھ28ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ4 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں