کراچی:اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ48.71فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 43ارب71کروڑ92لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت32.51 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں جوش وخروش دیکھنے میں آیاجس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46643.85پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث انڈیکس کی46600 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس331.89پوائنٹس کے اضافے سے46580.34پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 190.43پوائنٹس کے اضافے سے19398.57پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.89پوائنٹس کے اضافے سے32167.97پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس 666.67پوائنٹس بڑھ کر74905.07پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر429کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ202میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔منگل کو46کروڑ80لاکھ62ہزار486شیئرزکا کاروبار ہوا جبکہ پیر کو69کروڑ36لاکھ15ہزار215حصص کے سودے ہوئے تھے۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ43ارب71کروڑ92لاکھ35ہزار8