یسازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، عثمان بزدار
ملک میں افراتفری پھیلانے ک کوشش کرنیوالے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں،بیان
لاہور(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے،پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا، حکومت مدت پوری کرے گی، یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے، منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او کبھی نہیں ملے گا، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔