سینیٹ ا نتخاب ، خریدوفروخت کے ثبوت طلب
عبدالسلام آفریدی ثبوت ویجیلنس کمیٹی میں پیش کریں، الیکشن کمیشن کی ہدایت
میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے الیکشن کمیشن کو دے دوں گا،عبدالسلام آفریدی
اسلام آباد(ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لئے ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو ثبوت ویجیلنس کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایم پے اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میرے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے الیکشن کمیشن کو دے دوں گا۔ عبدالسلام آفریدی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے 8 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔