اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزارت خزانہ نے 6 مہینے کے اعداد و شمار جاری کردیے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا۔
وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ 2.3 فیصد تھا، قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں 1ہزار 475 ارب روپے ادا کیے گئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں سود کی ادائیگی پر 1281 ارب روپے ادا کیے گئے۔
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 487 ارب روپے خرچ ہوئے، گزشتہ سال اسی عرصے میں دفاع پر 529 ارب روپے خرچ ہوئے تھے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے 454 ارب روپے کا قرض لیا گیا، مالی سال 2019 میں مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے 513 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مقامی سطح پر683 ارب روپے قرض لیا گیا، مالی سال 2019 میں مقامی قرض 481 ارب روپے تھا۔