ملک میں بہت جلد سمارٹ فون بنانے کے تین نئے پلانٹ قائم کئے جائیں گے، حماد اظہر
لاہور(ویب نیوز)صنعتوں اور پیداوار کے وفاقی وزیر محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد سمارٹ فون بنانے کے تین نئے پلانٹ قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ فون تیار کرنے کے پلانٹ لاہور میں لگائے جائیں گے اور یہ سالانہ ساٹھ لاکھ سمارٹ فون تیار کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سمارٹ فون کی پیداوار میں اضافے سے ان کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سمارٹ فون کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لہذاعوام کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور وائرس سے بچا کی ویکسین لگوائیں۔