برمنگھم (ویب ڈیسک)
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر دھرنا اور احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی برطانیہ آمد اورکورن ویل میں منعقدہ جی 7 کی کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کی شرکت کے موقع پر مختلف کشمیری، پاکستانی، بنگلا دیشی، فلسطینی ،بھارت میں مختلف آزادی پسند سکھ تنظیمیں سوشلسٹ انسانی حقوق اور اقلیتوں کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم یونائیٹڈ فرنٹ اگینسٹ مودی کے پلیٹ فارم سے 11سے 13 جون تک دھرنا اور 12 جون کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،اس میں تما م نمایاں تنظیمیں اور ان کی قیادت شرکت کر یں گی،اپنے جاری بیان میں فہیم کیانی نے کہاکہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت بھارتی مظالم کشمیریوں کا قتل عام اور بھارت کا اصل روپ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا کہ بھارت ایک دہشتگ رد ملک ہے مودی دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے انسانیت کا قاتل اور دشمن ہے۔ انہوں نے کہا اس ضمن میں یونائٹیڈ فرنٹ اگینسٹ مودی نے ممبران پارلیمنٹ، میڈیا مقامی کونسلز میں لابنگ شروع کر دی ہے اور یونائٹد فرنٹ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ملک بھر میں ہر طبقہ فکر کے سرکردہ کمیونٹی رہنمائوں علما ئے کرام کے ساتھ رابطہ کیا جا رہا ہے مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے اس موقع پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کہ مودی کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے گی اور دو دن د ھرنا اور 12جون کو بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا فہیم کیانی نے کہا کہ مودی آج کے دور کا ہٹلرہے مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں مودی نے ایسے حالات پیدا کر رکھے ہیں کہ بھارت کے اندر بھی ااقلیتیںمحفوظ نہیں ہیں ارد گرد کے ممالک بھی مودی سے خوفزدہ ہیں خطے کے حالات بڑے کشیدہ ہیں اور مودی کو گلے لگانا دہشتگردوں کی حوصلہ آفزائی کے مترادف ہے عالمی امن کے علمبرداروں کو مودی کے ساتھ تعلاقات استوار کرنے کی بجائے بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے مودی پر یورپ اور امریکہ میں داخلے پر جو ماضی میں پابندیاں تھیں انہیں بحال کیا جائے۔