اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے شوگر ملز کے مالکان کو طلب کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے چینی کے تمام مبینہ سٹہ مافیا ارکان کو 30 مارچ کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے انہیں ایف بی آر ایمنسٹی میں ظاہر کیے گئے فیملی اور بے نامی اثاثہ جات، ایک سال کے دوران تمام ٹی ٹی ایز اور تمام بینک اکائونٹس کی فہرست ہمراہ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شوگر مالکان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم حاضری اور عدم تعاون پر گرفتاری عمل آسکتی ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام 40 مبینہ چینی کے سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایف بی آر، بینکس اور منی چینجرز سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔