ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،محکمہ داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (web desk)
کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی آ جانے کے باعث بلوچستان میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے پھیلا ئوکے پیش نظر لوگوں کے ہجوم، جلسہ، جلوس، ریلیوں، پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اس خطرناک مرض کے پھیلائوکو روک سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 19525 ہے، اب تک وائرس سے 19046مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔