کراچی (ویب ڈیسک)
وزیر اعلیٰ سندھ کوکورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ پرائیوٹ اسپتالوں میں سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے بات کی ہے، آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کوویڈ ویکسین دی جائے گئی اور وہ مفت میں لگائیں گے۔
کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہواجس میں صوبائی وزرا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ کے علاوہ مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹریز؛ تعلیم، اسکول ایجوکیشن، فنانس، انڈسٹریز، کمشنر کراچی، پروفیسر سعید قریشی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی گئی کہ کوویڈ کیسز کل سے کراچی میں بڑھ رہے ہیں، شہر قائد 5 فیصد سے بڑھ کر 14اعشاریہ 23 فیصد ہوگیا ہے جبکہ حیدرآباد 18اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہوکر 11اعشاریہ 92 فیصد ہوگیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلز میں کورنٹائن سہولیات بحال کی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی شرقی اورجنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اسپتالوں کے آلات اور عملے کی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی جو کوویڈ کیسز ڈیل کر رہے ہیں، اس کے علاوہ جن اسپتالوں میں سہولیات کم ہیں ان کو فوری پورا کیا جائے۔