اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین اشرف صحرائی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ کے پی آئی کے مطابق ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی غیرقانونی حراست میں کشمیری رہنمااشرف صحرائی کے انتقال پرانتہائی رنج ہے۔وزیراعظم نے مزیدکہاکہ کشمیرمیں بھارتی کارروائی عالمی برادری کے اجتماعی ضمیرپر ایک دھبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارایت کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھیں گے۔ادھروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھی ان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اشرف صحرائی نے کشمیریوں کی جدوجہدمیں انتہائی نمایاں خدمات انجام دیں اور بھارت کے ظلم وستم کانشانہ بنے۔