کراچی (ویب ڈیسک)
حکومت نے برآمد کنندگان کو عید تعطیلات میں صنعتی یونٹس کھولنے کی اجازت دیدی۔
حکومت کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر کی شدت سے بچاؤ کیلیے عیدالفطر کے موقع پر دس سے پندرہ مئی تک کی تعطیلات کے اعلان پر برآمدکنندگان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
عیدالفطر کی طویل تعطیلات پر برآمدکنندگان نے یہ تحفظات ظاہر کیے تھے کہ انھیں موصول ہونے والے برآمدی آرڈرز کی تکمیل اور ان کی شپمنٹس میں رکاوٹ پیدا ہو جائیں گی جس پر وزارت تجارت کے ماتحت اداے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ان نئے احکامات کے تحت اب ٹڈاپ کی جانب سے ملک بھر کے برآمدکنندگان کو یہ اجازت مل گئی ہے کہ وہ برآمدی صنعتیں عیدالفطر کی تعطیلات میں بھی اپنے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کے لیے صنعتی یونٹس کھول کر پیداواری عمل کو جاری رکھ سکیں گے۔