اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستانی وزیراعظم ہوں اور میں فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر وی اسٹینڈ ود غزہ اور وی اسٹینڈ وی فلسطین کا ہیش ٹیگ بھی شئیر کیا۔
وزیراعظم نے دانشور نوم چومسکی کا یہ قول بھی ٹوئیٹ کیا تم میرا پانی لے لو،میرے زیتون کے درخت جلا دو، میرا گھر تباہ کرو ، نوکری لے لو، میری سرزمین چوری کرو ہم سب کو ذلیل کرو لیکن میں قصوروار ہوں میں نے ایک راکٹ بیک فائر کیا۔