ریاض (ویب ڈیسک)
سعودی عرب میں سفری پابندیاں اٹھا لی گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں سعودی شہریوں کے لیے کھول دی گئیں۔
ریاض کے کنگ خالد ایئر پورٹ سے پہلی پرواز بیرون ملک روانہ ہوگئی ۔محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ وہی سعودی سفر کرسکیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ ایک خوراک لینے والے وہ افراد بھی سفر کرنے کے اہل ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد چودہ دن گزار چکے ہوں۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔ اٹھارہ برس سے کم عمر کے سعودی شہریوں کو سفر کی مشروط اجازت ہے۔