پیٹرول پمپس میڈیکل اسٹور،ویکسینیشن سینٹر،پولٹری،گوشت، سبزی، مچھلی، فروٹ،بیکری، دودھ، دہی تندور، کریانہ جنرل سٹور مستثنیٰ
کوئٹہ(ویب نیوز)
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے احکامات اور این سی او سی اسلام آباد کے فیصلوں کی روشنی میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ(اندرون شہر بین شہر، بین الصوبائی)50فیصد سواریوں کے شرط کو پورا کرتے ہوئے چلانے کی اجازت ہوگی۔مارکیٹ(بازار) کی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں تاہم ماسوائے زندگی کی خدمات(پیٹرول پمپ میڈیکل اسٹور،ویکسینیشن سینٹر،پولٹری،گوشت، سبزی، مچھلی، فروٹ،بیکری، دودھ، دہی تندور، کریانہ جنرل سٹور کے علاوہ تمام بازار /مارکیٹ/ دکانیں شام آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے۔تمام ہوٹل ریسٹورنٹس،جوس شاپ اور چائے خانے کے اندر اور باہر لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی صرف پارسل کی اجازت ہوگی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں کام کرنے کے اوقات کو بحال کیا گیا ہے تاہم 50فیصد عملہ کی گھر پر کام کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا ان ہدایات پر تاحکم ثانی عملدرآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔