اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید135افراد دم توڑ گئے اور اموات کی مجموعی تعداد19752تک پہنچ گئی،2 ہزار566 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد882926ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ۔ملک بھرمیں ایکٹیوکیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں،4 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 566 مثبت آئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61  فیصد رہی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیںجہاں 9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے  جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔