فیصل آباد (ویب ڈیسک)
ضلع فیصل آباد میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کے الزام میں مزید 11شاپنگ مالز سیل، 9پبلک ٹرانسپورٹس بند جبکہ فیس ماسک نہ پہننے پرعوامی مقامات سے 7۔افراد گرفتاراور63ہزار500روپے جرمانہ کیا گیاہے۔گذشتہ 64روز میں 2130 شاپنگ مالز وپلازے، ریسٹورنٹس،شادی ہالز، نجی سکولز، دفاتر اور بس سٹینڈ کو سیل اور33لاکھ 91ہزار500روپے کے جرمانے کئے۔ ترجمان کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر1616شاپنگ مالز و پلازے، 344 ریسٹورنٹس،45شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز،7نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ، چار کریانہ شاپس کو سیل اور 132مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے952۔ افراد کو گرفتار کیاگیا۔