اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید92مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21022تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2028نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کوروناوئرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 3.93فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک 37لاکھ 46ہزار786افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی ایک خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران دو لاکھ14ہزار133افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 21لاکھ74ہزار169افراد کو کوروناوائرس کی مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 90729افراد کو کوروناوائرس کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک کوروناوائرس ویکسین کی کل 79لاکھ 53ہزار574خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس ویکسین کی تین لاکھ چار ہزار862خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ26ہزار695تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ52ہزار574مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد53099تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3630 تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3889مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4580تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4198تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17517تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24775تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان1007،آزاد جموں وکشمیر892جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد130رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ90ہزار640 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ13ہزار340،خیبر پختونخوا124757،اسلام آباد76485،بلوچستان24078،آزاد جموں وکشمیر17903جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد5371تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد81446 تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں133450، سندھ میں 3 لاکھ20ہزار488، پنجاب میں3 لاکھ40 ہزار989، بلوچستان میں25370، آزاد جموں و کشمیر میں19344اور گلگت بلتستان میں5608فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10132افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں5073، خیبر پختونخوا میں4113، اسلام آباد میں763، گلگت بلتستان میں 107، بلوچستان میں285اور آزاد جموں و کشمیر میں549فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ33لاکھ67 ہزار920ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے51523نئے ٹیسٹ کئے گئے۔