کراچی (ویب ڈیسک)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے370.36پوائنٹس کی کمی سے 47777.62پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ65.86 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 68ارب33کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت30.23فیصدکم رہا۔گز شتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس48312پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا دباو بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 47726پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کے اثرات آخر تک برقرار رہے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 370.36پوائنٹس کی کمی سے 47777.62پوائنٹس پر بند ہواجب کہ193.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19381.81پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس236.74پوائنٹس کی کمی سے 32397.26پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس562.08پوائنٹس گھٹ کر78230.76پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ274میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68ارب33کروڑ10لاکھ10ہزار242 روپے گھٹ کر82کھرب92ارب5کروڑ71لاکھ51ہزار