آرمی چیف سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرکی ملاقات
ملاقات میں پولیو خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال
پولیو کا پاکستان سے خاتمہ قومی مقصد اورکوشش ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ
پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ نے انسداد پولیو مہم کیلئے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی
راولپنڈی (ویب نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی ،ملاقات میں پولیو خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل باجوہ نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ قومی مقصد اورکوشش ہے۔ پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ نے انسداد پولیو مہم کیلئے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی ۔