سری نگر (ویب ڈیسک)
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 30 جون تک بند رکھے جائیں گے ۔ اس دوران کروناوائرس سے مزید10 افراد جاں بحق ہوگئے اس طرح وائرس سے مرنے والوں کی تعداد4205ہوگئی ہے۔کے پی آئی کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 43ہزار755ٹیسٹ کئے گئے جن میں 715افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 8ہزار 726تک پہنچ گئی۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 15دنوںکے دوران کورونا وائرس کے سرگرم کیسز میں 7فیصد کمی آئی ہے اورفعال کیسوں کی تعداد کم ہوکر 12407رہ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں یکم جون کو معاملات کی کل تعداد 33ہزار276تھی جو 15دنوں کے دوران 20ہزار869کیسوں کی کمی کے ساتھ 13ہزار 532ہوکر رہ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جون کو جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 93ہزار 360تھی جن میں سرگرم کیسز کی تعداد 33ہزار 276 تھی اور اسطرح جموں و کشمیر میں یکم جون کو سرگرم معاملات کی تعداد 11.3فیصد تھی جو 15دنوں میں 20ہزار869کیسوں کی کمی کے ساتھ کم ہوکر 13ہزار 532رہ گئی ہے ۔ اسطرح 15دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں سرگرم کیسز کی تعداد 4.01فیصد رہ گئی ہے۔