عدالت نے ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا
کراچی (ویب ڈیسک)
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق اپیل پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ملازمین کے وکیل سے کہا کہ سٹیل مل چلانے کے لیے پیسے تک نہیں، آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے، ترقی کس بات کی دی جائے؟۔ملازمین نے کہا کہ سٹیل مل کا آپریشنل بند ہے مگر سروس فراہم کر رہے تھے، 2011 سے ترقی درکار ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ لوگ نوکریاں بھی کہیں اور کرتے ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں کو بیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں، پاکستان سٹیل بند ہوگئی، آپ لوگ کونسی سروس دے رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے سٹیل مل ملازمین
کی ترقی کی اپیل مسترد کردی اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔