میونخ (ویب ڈیسک)
ملک افغانستان سے جرمن فوج کا انخلا مکمل ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی نے افغانستان سے تقریبا دو دہائیوں کے بعد فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا۔جرمنی کی خاتون وزیر دفاع آنے گریٹ کرامپ کارین بار نے کہا ہے کہ فوج کی واپسی سے ایک تاریخی باب بند ہوا۔نیٹو اتحاد کے تحت جرمنی افغانستان میں امریکہ کے بعد سب سے بڑا فوجی دستہ رکھنے والا دوسرا ملک تھا۔ جرمنی کے افغانستان میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ فوجی تعینات تھے۔ افغانستان میں جنگجو اور عسکریت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں 59 جرمن فوجی ہلاک ہوئے، یہ جرمنی کا دوسری عالمی جنگ کے بعد کا سب سے مہلک فوجی مشن تھا۔ج رمنی نے افغانستان سے اپنے دستوں کا انخلا امریکی دبا کے تحت بہت جلد اور ٹائم ٹیبل سے کہیں پہلے مکمل کر لیا ہے۔