غیرملکی ایئرلائنز کا ناروا سلوک ،ہزاروں پاکستانی بیرون ملک ہوائی اڈوں پر رل گئے

قطراورترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانی شہریوں کے ٹکٹ خریدنے کے باوجود پروازیں منسوخ کردیں

اسلام آباد ( ویب  نیوز)غیرملکی ایئرلائنزکے پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک برتنے پرہزاروں پاکستانی بیرون ملک ہوائی اڈوں پر رل گئے۔غیر ملکی ائیرلائنز نے بغیر اجازت ریوینو کمانے کیلئے ٹکٹیں فروخت کیں اورپاکستان میں مقررہ حد کے بعد اجازت نامے نہ ملنے پربکنگ والی پروازیں منسوخ کردیں۔قطراورترکی کی ائیرلائنز نے پاکستانی شہریوں کے ٹکٹ خریدنے کے باوجود پروازیں منسوخ کردیں۔ 36000 پاکستانی صرف دوحہ میں ٹکٹیں ہونے کے باوجود پاکستان آنے کیلئے منتظرہیں جب کہ ترکی میں مزید 12000 پاکستانی بھی وطن واپس آنے کیلئے انتظارمیں ہیں۔حکومت پاکستان اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوہدایات جاری کرنے پرغورکررہی  ۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دوحہ اوردبئی سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں بڑھانے اوربڑے جہاز لگانے کا فیصلہ متوقع ہیں۔