ڈی آئی خان،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک
خودکش بم میں استعمال ہونے والا مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد
مرنے والوں کی شناخت حاجی اکبر اور اورعجب گل کے نام سے ہوئی
ڈیرہ اسماعیل خان( ویب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ درابن کے دامانی ایریا میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، آپریشن کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت حاجی اکبر اور اورعجب گل کے نام سے ہوئی، مرنے والے ملک دشمن عناصرکاروائیوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عجب گل نے خود کش کی ٹریننگ بھی کی ہوئی تھی جبکہ حاجی اکبر ٹی ٹی پی گنڈہ پور مڈی کا کمانڈر تھا اور ان کے پاس ٹی ٹی پی کے کارڈ بھی موجود تھے جبکہ دہشتگردوں سے خودکش بم میں استعمال ہونے والا مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے۔