کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالر کی کمی سے1800ڈالر پر آگیا جس کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح 515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار535روپے پرآ گئی ۔