اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ پہلی بار ملک بھر میں 5 لاکھ 25 ہزار ویکسین لگائی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ پہلی بار سب سے زیادہ یومیہ ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا ریکارڈ گزشتہ روز حاصل کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ 3 لاکھ 90ہزار ویکسین کی پہلی خوراکیں لگائی گئیں ،انشا اللہ ملک میں ویکسین لگانے کی رفتار مزید بڑھے گی۔