آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ(ویب نیوز)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔جنرل فیض حمید اپنے دورے کے دوران چینی حکام سے اسٹریٹیجک مذاکرات کریں گے۔وہ اس دوران جنرل فیض حمید چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے روانگی سے پہلے کہا تھا کہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اہم شخصیات سے ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیربحث آئے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔سی پیک منصوبے پر پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی نشست ہوگی، دورے سے ہمارے دو طرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے