اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد تک پہنچ گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 261کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گذشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 383 ٹیسٹ کیے گئے۔