لاہور(ویب نیوز )
سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکز ی چیئرمین میاں زاہد نے کہا ہے کہ انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گرو پ صحیح معنوں میں تاجروں کے حقوق کی جدو جہد کر رہاہے۔ان میں تاجروں کو عزت دینے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والی مخلص قیادت موجود ہے۔سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان ان کی کاوشوں کو سراہتی ہے اور تاجروں کی بھلائی کے لئے ان کے ساتھ چلنے اور ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ کی مرکزی قیادت کے سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے سمن آباد میں واقع دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں
انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ کے پیٹرن ان چیف عمران بشیر ، سرپرست اعلیٰ ملک اعجازاحمد، صدرملک امانت، جنرل سیکرٹری ملک کلیم، سیکرٹری اطلاعات فاروق حفیظ،ناصرانصاری،سالک اشفاق،میاں طارق،شاہد محمود و دیگر شامل تھے۔میاں زاہد کا کہنا تھا کہ تاجربرادری اس وقت بہت سے مسائل کا شکا رہے،کورونا کی وبا ء نے کارو بار تباہ کردیئے ہیں۔ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن ا س کو وہ عزت و تکریم نہیں دی جاتی جس کی وہ حق دار ہے۔جس کی بڑی وجہ حکومت اور تاجر برادی میں کوارڈینیشن کا فقدان ہے حکومت تاجروں کو سہولیات دے اور ان کے لئے آسانیاں پید ا کرے تو کئی گنا زیادہ ٹیکس اکٹھا کر سکتی ہے۔اس موقع پر معروف تاجر رہنما اور ہر دلعزیز شخصیت چوہدری لیاقت علی جٹ کی اچانک موت پرافسوس کا اظہار اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔