اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی تک ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ، سکیو رٹی کونسل لاکھوں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری مودی کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھارتی حکومت کے اقدامات کو مسترد کر دیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کیا ہے۔ اقوام متحدہ،سکیو رٹی کونسل لاکھوں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔