اقوام عالم جنونی مودی کو لگام ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے

مودی کا بھارت دنیا بھر میں بدنما داغ بن چکا ہے۔بھارت ہوش کے ناخن لے،ٹویٹ

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  کشمیریوں کے استحصال تک خطے میں قیام امن کاخواب شرمندہ نہیں ہوسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ  کشمیریوں کے استحصال تک خطے میں قیام امن کاخواب شرمندہ نہیں ہوسکتا۔مودی کا بھارت دنیا بھر میں بدنما داغ بن چکا ہے۔بھارت ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں کو جینے کا حق دے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جنونی مودی کانظریہ چاک کرتے رہیں گے،کشمیرکی آزادی تک کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔پانچ اگست2019کو بھارت نے طاقت کے نشے سے چور ہوکر کشمیریوں پر شب خون مارا اور فوجی قبضہ کرلیا۔اس دن کے منانے کا مقصد بھارتی ناپاک مکروہ عزائم کا پردہ چاک کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلم کھلا بدمعاشی غنڈہ گردی پر کشمیری  سراپااحتجاج بنے۔غیورکشمیریوں کا احتجاج آج تک جاری وساری ہے۔قوم بھارتی ظلم وستم اوراستحصال پرڈٹ کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے اورآزادی تک ساتھ کھڑی رہے گی۔اقوام عالم جنونی مودی کو لگام ڈالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔