Pic15-030 ISLAMABAD: Aug15- A view of National, Azad Kashmir and black flags installed on Faizabad Fly-over in connection with Black Day to show solidarity with Kashmir People, earlier federal government had announced to observe 15 August Indian Independence Day as Black Day across the country in federal capital. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم استحصالِ کشمیرمنایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،لاہور ،کراچی ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایا گیا ،یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صبح 9 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکا گیا۔

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت اور بھارتی اقدام کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جو ڈی چوک پہنچی جہاں صدر عارف علوی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ مظفر آباد میںبھی یوم استحصال ریلی نکالی گئی ، جس میںصدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، وزیراعظم عبد القیوم نیازی نے شرکت کی ،ریلی میں بھارتی اقدام کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی ، اس طرح ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں ، کانفرنسز کا انعقاد جارہا ہے ،بھارت کے 5اگست 2019ء کوکئے گئے اقدام کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کی جائے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے ۔