پنجاب کے عوام بلوچستان کے لیے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں، عثمان بزدار
پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات قابل قدر ہیں، شاہ زین بگٹی
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ،سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان یکجان دو قالب ہیں، پنجاب کے عوام بلوچستان کے لیے خیر سگالی اور محبت کے جذبات رکھتے ہیں، ست گرہ، اوکاڑہ میں میرچاکر اعظم رند کے مقبرے کی بحالی بلوچ بھائیوں کیلئے خیر سگالی کا خوبصورت پیغام ہے، میر چاکراعظم رند کے مقبرے پر سیاحوں کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کریں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تربت میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے خطیر فنڈ مختص کیے ہیں، بلوچستان کے عوام کے لئے صحت کی مزید سہولتیں بھی فراہم کریں گے، بلوچستان کے عوام کے لئے ایمبولینس اور سکول بس پنجاب حکومت کا تحفہ ہے،شاہ زین بگٹی نے کہاکہ پنجاب کے جذبہ خیر سگالی کی قدر کرتے ہیں، پنجاب کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل قدر ہیں۔