واشنگٹن (ویب ڈیسک)
کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکا میں کورونا کیسز چھ ماہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔امریکا میں دو ہفتے میں کیسز کی یومیہ شرح ایک لاکھ آٹھ ہزار کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، امریکا کے ڈائریکٹرمحکمہ صحت فرانسس کولنز نے کہا کہ کیسز کی شرح میں ایک سو گیارہ فیصد اضافہ ہوا، امریکا کورونا وبا کے خلاف ناکام ہورہا ہے۔وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا کا پھیلا امریکا میں ڈرانا خواب بن کر آیا ہے،گذشتہ دوہفتوں میں اموات کی شرح 89فیصد بڑھ چکی ہے، فلوریڈا میں بچوں کے ہسپتال بھی بھر گئے ہیں۔