استنبول (ویب ڈیسک)

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے معروف ترک کمپنیوں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ ترک تاجروں نے صدر مملکت کو اپنے کاروبار اور مستقبل میں ممکنہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترک تاجروں نے برآمدات کے فروغ کیلئے مہارت اور مشاورتی معاونت کی پیشکش کی۔ وفود نے صدر مملکت کو پاکستان میں موجود ترک سرمایہ کاروں کودرپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے ترک سرمایہ کاروں کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے مابین معاشی تعاون کے وسیع امکانات موجودہیں ۔ ترک تاجر پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔