imran khan

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان سے سعودی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات۔وزیراعظم نے سعودی وفد کا خیر مقدم کیا اورسعودی فرمانروا اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ  پاکستانی عوام کے دلوں میں سعودی قیادت کیلئے خصوصی احترام پایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ عوامی رابطوں سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ حال ہی میں تشکیل پانے والی سعودی پاکستان  سپریم کونسل سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون آنے والے برسوں میں مزید فروغ پائے گا۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ  صلاحیتوں اور قابلیت کی تعریف کی۔ ملاقات میں یمن کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ وزیراعظم نے یمن کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔