کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں4575780ہو گئیں
کیسز22کروڑ11لاکھ40ہزار621سے تجاوز کر گئے
نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ(صباح نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4575780ہو گئیں،کیسز22کروڑ11لاکھ40ہزار621سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 121 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیٹ ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 635 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار 720 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں ہلاکتیں665858تک پہنچ گئیں اورتصدیق شدہ کیسز4کروڑ7لاکھ65ہزار356سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں440567ہو گئیں،کیسز3کروڑ29لاکھ673ہوگئیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں برازیل تیسرے نمبرپرجہاں 583362افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 77 ہزار 864 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 86 ہزار 407 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 93 ہزار 954 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 161 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 69 لاکھ 41 ہزار 611 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 856 ہو چکیں جہاں اس کے اب تک کل کیسز 68 لاکھ 26 ہزار 42 رپورٹ ہوئے۔ترکی میں کورونا سے اموات 57 ہزار 837 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 64 لاکھ 78 ہزار 663 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 444 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 2 ہزار 405 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 64 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 51 لاکھ 3 ہزار 537 ہو گئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 230 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 16 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عرب اسی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 572 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 123 تک جا پہنچی۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 10 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔