ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے صارفین کے لیے کسٹمر ڈے کا اہتمام
لاہور(ویب نیوز )
اپنے 50 ملین سے زائد صارفین کو ا پنی کاروباری سرگرمیوں کی بنیاد پر فو قیت دیتے ہوئے، ٹیلی نار پاکستان کے ایمپلائز نے 10 ویں کسٹمر ڈے کے مو قع پر ادارے کے قابل قدر صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع، سڑکوں اور بازاروں کا رخ کیا۔کسٹمر کئیر کی مناسبت سے پورا دن ٹیلی نار پاکستان کے ایمپلائز کو براہ راست اہم معلومات جمع کرنے اورکسٹمر کیئر سنٹر کے کام کا تفصیلی اور ذاتی جائزہ دینے کیلئے وقف کیا تھا۔ کسٹمر ڈے کے دوران، ٹیلی نار پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ اور ایمپلائز صارفین سے براہ راست رابطہ کرتے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور ا نہیں بہتر خدمات فراہم کر سکیں۔ کسٹمر ڈے ٹیلی نار پاکستان کی سروسز کو ڈیزائن کرتے ہوئے صارفین کے مسائل کو فوری حل کرنے اور کسٹمر سینٹرک اپروچ کی نمائندگی کرتا ہے۔
ٹیلی نار پاکستان نے کسٹمر زکے تجربے کو بہتر بنانے کے عمل کو تیار کیا ہے تاکہ صارفین کو مکمل خدمات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ اس کا آغاز ٹیلی نار پاکستان کے عملے اور صارفین کے مابین بات چیت سے ہوتا ہے، جس میں آپریٹر اپنے ایمپلائزکے مشاہداتی رویے اور آپریشنل بصیرت حاصل کرتا ہے، جو لوگوں کو سب سے اہم چیزوں سے جوڑنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اہمیت بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ عملے اور صارفین کے مابین بات چیت کے بعد ایک مربوط رائے مرکزی ٹیم کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے، جو کہ پورے سال صارفین کے تجربات کو بہتر بنانے پر کام کر تی ہے۔ حتمی مرحلے میں ضروری کام کی نشاندہی کی جاتی ہے اور نامزد ٹیم ممبران صارفین کے لیے مسائل کو حل کر کے تمام خامیوں کو دور کر دیتے ہیں۔
کسٹمر ڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے، عرفان وہاب خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹیلی نار پاکستان، نے کہا، ”ٹیلی نار پاکستان میں کسٹمر ڈے ایک ایسا دن ہے جس کا ہر کوئی منتظر رہتا ہے – یہ سمجھنے کے لیے کہ ہم اپنی خدمات کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو کیسے بہتر بناتے ہیں اور ہم ان کو مزید کیا بہتر خدمت فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم ہمیشہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے کو شاں رہتے ہیں۔ ہماری کوششیں اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ بہترین سلوشنز دینے کے گرد گھومتی ہیں اور صارفین کو ان کے عزیز و اقارب سے جوڑتی ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم ہے۔’
اگرچہ ٹیلی نار کا کسٹمر ڈے اس سے قبل ملک بھر میں ٹیموں کو فیزیکلی کسٹمر کیئر سنٹرز پر جانے کی اجازت دے کر منایا جاتا تھا تاہم اس سال کے حالات زیادہ تر ورچوئل وزٹ کے لیے موزوں ہیں۔ یہ دن ٹیلی نار پاکستان کی ٹیموں کو صارفین پر مرکوز حکمت عملی بنانے اور اپنے وسیع کسٹمر بیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو سمجھنے کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس سے لاکھوں صارفین مستفید ہوتے ہیں۔