ملک بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ دوسرے روز بھی متاثر

سپیڈ کم ہونے  کے باعث صارفین کو شدید مشکلات

فالٹ دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، حکام پی ٹی سی ایل

 اسلام آباد( ویب  نیوز) ملک بھر میں انٹر نیٹ سپیڈ دوسرے روز بھی متاثررہی ۔ایشیا اور یورپ میں ڈبل اے ای ون کیبل میں 18گھنٹے بعدبھی فالٹ دورنہ کیاجاسکا۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی دوسرے روز بھی متاثر رہی ، انٹر نیٹ کی سپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پی ٹی سی ایل حکامنے کہا کہ فالٹ دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،یو اے ای میں ہمارے پارٹنرزفالٹ دورکررہے ہیں۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ جلد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔گذشتہ روز 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہے۔