آرمی چیف کاچین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب

اسلام آباد  (ویب نیوز)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ چینی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہمارے تعلقات اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ آج جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منائی گئی۔پی ایل کی سالگرہ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔تقریب میں چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور پینگ چنکسو، چین کے میجر جنرل وانگ ژونگ چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی سہ فریقی افواج کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور نے پی ایل اے کے قیام کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔چینی ناظم الامور نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پر مبنی شراکت داری وقت اور بین الاقوامی مناظر کی تبدیلی کے امتحان پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے ابھی مشترکہ طور پر سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ منائی ہے اور گزشتہ مہینوں میں آرمی چیف اور دیگر فوجی رہنماں نے چین کے کامیاب دورے کیے جس سے دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کو مبارک باد دی اور چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں اس کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے دونوں ریاستوں، فوجوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی لچک ثابت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہمارے تعلقات ہمارے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔