کراچی (ویب ڈیسک)
ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں10ہزار روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا10ہزار500روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ27ہزار800روپے سے گھٹ کر1لاکھ17ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح9ہزار2روپے کی کمی سے دس گرا م سونے ی قیمت1لاکھ9ہزار568روپے سے گھٹ کر1لاکھ566روپے پر آ گئی جبکہ زیر تبصرہ مدت کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا19ڈالر سستا ہو ا جس سے فی اونس سونا1802ڈالر سے کم ہوکر1783ڈالر ہو گیا۔صرافہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر سستا ہو ا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1300روپے اور دس گرام سونا1114روپے سستا ہو گیا ۔