ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے فور جی سروسز کا آغاز

مظفرا ٓباد (ویب نیوز )

ٹیلی نار پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے خطے میں اپنی فور جی سروسز کاا ٓغاز کردیا۔عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان، ثسیلیہ بی ہیوچ، ای وی پی، چیف پیپل اینڈ سسٹین ایبلیٹی آفیسر، ٹیلی نار گروپ،ادارے کے سینئر عہدیداران اور میڈیا کے نمائندوں نے مظفرآباد میں منعقد تقریب میں شرکت کی۔

ٹیلی نار پاکستان کی خطے میں سرمایہ کاری اور نیٹ ورک میں توسیع اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی مواقعوں کی فراہمی کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ٹیلی نار پاکستان خطے میں صف اول ٹیلی کام کمپنی ہے جس کی فورجی سروسز کی اپ گریڈیشن اور توسیع کے ساتھ ای تعلیم، ای ہیلتھ، ای گورننس، فوڈ آرڈرنگ ایپ سمیت بنیادی آن لائن سروسز تک رسائی ممکن ہوگی۔ بہتر مواصلاتی رابطوں سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گااور سماجی و معاشی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

عرفان وہاب خان، سی ای او، ٹیلی نار پاکستان نے کہا ”اس ڈیجیٹل دور میں ہر ایک کیلئے مساوی مواقعوں کی فراہمی بہت ضروری ہے تاکہ کوئی بھی نیکسٹ جنریشن کنکٹویٹی کے فوائد سے محروم نہ رہ جائے۔“ انہوں نے کہا”ٹیلی نار پاکستان نے عوام سے کئے گئے اپنے عزم پر کاربند رہتے ہوئے یہ سرمایہ کاری کی ہے تاکہ آزادجموں و کشمیر کے لوگ دنیا کے دیگر ممالک کے برابر ہائی سپیڈ کنکٹیویٹی کے ذریعے سٹریمنگ تک رسائی حاصل کرسکیں۔ موبائل براڈ بینڈ معاشروں کی ترقی کیلئے بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ ہمیں خطے کی سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے پر فخر ہے اور مواصلاتی رابطوں کی فراہمی کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کی زندگیوں کوبہتر بنانے کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔“

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ثسیلیہ بی ہیوچ، ای وی پی اور چیف پیپل اینڈ سسٹین ایبلیٹی ا ٓفیسر، ٹیلی نار گروپ نے کہا”آزاد جموں وکشمیر میں فور جی کی فراہمی اور توسیع کی طرف یہ قدم لوگوں کو مواصلاتی طور پر جوڑنے کے مقصد کی تکمیل ہے۔مجھے امید ہے کہ ڈیٹاکنکٹیویٹی کے دوررس فوائد ہوں گے اور خطے کے لوگوں کو میسر مواقعوں سے بھر پور استفادہ حاصل ہوگا۔ ہمیں ہر پاکستانی کیلئے بہتر کنکٹویٹی کی فراہمی اور بہترین سروسز کے ذریعے سماجی و معاشی بہتری لانے پرخوشی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان نے حال ہی میں ستمبر، 2021 کو منعقد نیلامی میں 16.2MHzا سپیکٹرم حاصل کیا جو اسے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سب سے بڑے سپیکٹرم کا حامل نیٹ ورک بناتا ہے۔ خطے میں نیٹ ورک کی توسیع کا کام شروع ہوچکا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان آزاد جموں و کشمیر میں بطور سرفہرست کمپنی آنے والے سالوں میں عوام کی خدمت کاعز م جاری رکھے گا۔