بیوروکریٹس اور پارلیمنٹریز کے وٹس ایپ گروپس ہیک، تحقیقات شروع۔
اسلام آباد (  ویب نیوز  ) پارلیمنٹریز اور بیوروکریٹس کا وٹس ایپ گروپ ہیک کر لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بیوروکریسی اورپارلیمنٹریز  کی جانب سے بنائے گئے دونوں وٹس اَیپ گروپس ہیک کر لیئے گئے ہیں جن میں پارلیمنٹر یز  اور  بیوروکریٹس ایک دوسرے کے متعلق اہم انکشافات کرتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروپس میں پارلیمنٹر یز  اور بیوروکریسی کے متعلق کئی اہم گفتگو ہوا کرتی تھی جس میں اکثر اوقات چند بیوروکریٹس اَنجان نمبرات سے داخل ہوکر کسی اہم شخصیت کے متعلق راز کی بات کر دیتے۔ جن کے ایڈمنز میں وفاقی وزیر علی اَمین گنڈاپور، وفاقی وزیر اعجاز شاہ، سابق
ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے اکبر خان ہوتی اور وفاقی سیکرٹریز شامل تھے۔ دونوں وٹس اَیپ گروپس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور نیب کے اعلیٰ حکام بھی بطور ممبر ایڈ تھے جو وہاں ہونے والی ہر ایکٹیویٹی پر نظر رکھتے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروپس میں پشاور پولیس کے چند اَفسران کی کرپشن کے متعلق گزشتہ ایک ہفتے سے خبریں چلنا شروع ہو گئیں تھیں جس کے بعد پشاور پولیس کی جانب سے گروپس ایڈمنوں کے نمبرات ہیک کرکے اُن کو بلوچستان کے کسی نامعلوم شخص کے نام پر ٹرانسفر کرواکر وٹس اَیپ ایکٹویٹ کرکے وٹس اَیپ گروپس پر کنٹرول حاصل کرکے اُنہیں بلاک کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گروپس کو ہیک کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کوئی ممبر یا اِیجنسی کا اَفسر کسی سرکاری شخص کے متعلق کوئی انکشاف گروپ میں شئیر نہ کر دے۔ کیونکہ دونوں گروپس میں بیوروکریٹس اور پارلیمنٹر یز  اپنے یار دوستوں کے ذریعے یا unknown نمبرات سے ایڈ ہوکر اندر کی خبریں شیئر کرتے تھے جو کئی پارلیمنٹر یز اور بیوروکریٹس کے لیئے دَرد سر بن چکا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گروپس ہیک کرنے کے بعد بیوروکرٹیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ @Bureaucracy3533 کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی مگر تاحال وہ ہیک نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس کا ایک بااَثر نیٹ ورک سوشل میڈیا پر سرگرم ہے۔ حساس اداروں کے مطابق پارلیمنٹر یز اور بیوروکریٹس کے دونوں گروپس کو ہیک کرنے میں پولیس لائن پشاور کے سیلولر فرانزک یونٹ میں تعینات ایک بدنام زمانہ ڈی ایس پی اور ایک تھانے کے ایس ایچ او کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے جس کے گرد حساس اِداروں کی جانب سے دَائرہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ بہت جلد اہم انکشافات کی توقع ہے۔