جاز کی2021ء کی تیسری سہہ ماہی میں 9.54 ارب روپے سرمایہ کاری

4G صارفین کی تعداد 3کروڑ38لاکھ جبکہ 4G نیٹ ورک کی کوریج 65 فیصدآبادی تک پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)

جازنے 4G اور ڈیجیٹل سروسز پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے سال2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 9.54 ارب روپے سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس دوران، جاز کے 4G صارفین کی تعداد 3کروڑ38لاکھ جبکہ 4G نیٹ ورک کی کوریج 65 فیصدآبادی تک پہنچ گئی ہے،سالانہ 11.2فیصد اضافہ کے ساتھ جاز کے مجموعی صارفین کی تعداد7 کروڑ 14لاکھ ہوگئی ہے۔جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے کہاہے کہ،”ہم ایک مضبوط اور جامع ڈیجیٹل ایکوسسٹم کے لیے4Gکی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہمارے ڈیجیٹل سہولیات کواپنانے کے رجحان میں اضافہ کافی حوصلہ افزا ہے جس میںباالخصوص پاکستان کا معروف فنٹیک جازکیش(JazzCash)بھی شامل ہے ۔ جاز انٹرنیٹ سے محروم افراد کو فورجی تک رسائی فراہم کرنے اور بینکنگ سہولیات سے محروم افراد کو بینکنگ سہولیات بذریعہ جازکیش فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔”ڈیجیٹل سروسز ایک اہم شعبہ ہے جس میں جاز کیش( JazzCash)کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک کروڑ 39لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور رجسٹرڈ والٹس(wallets) کی تعداد3 کروڑ54 لاکھ ہوگئی ہے۔ جاز کیش کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کی رسائی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک مزید بڑھ کر 92,000 سے زائد فعال ایجنٹس اور 89,000 سے زائدمرچنٹس تک پہنچ گئی ہے۔جاز کی سیلف کیئر ایپ، Jazz World، نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام ایپ کے طور پر اپنی پوزیشن کومستحکم کیا ہے، یوزرز کی بنیاد پرسالانہ 40.6فیصد اضافہ ہواہے جس کی بدولت ماہانہ فعال صارفین کی تعداد94 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ دیگر اسٹریمنگ اور تفریحی پلیٹ فارم جیسا کہ، جاز ٹی وی(Jazz TV)، بجاؤ(Bajao)، جاز کرکٹ(Jazz Cricket) اور دیکھو(Diekho) نے بھی مز ید ترقی کی ہے ۔ ان پلیٹ فارمز کے استعمال کے دورانیہ میں اوسطاً 75.4 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔