اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28753تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے391نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12114تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.84فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ7لاکھ79ہزار778 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2لاکھ81ہزار482افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ7 لاکھ35ہزار744افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ59ہزار580افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ40لاکھ 54ہزار300خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں6لاکھ20ہزار643کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ86ہزار22تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ45 ہزار155مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد895تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح.96.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2437مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد700تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد309تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5054تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5953تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان54،آزاد جموں وکشمیر36جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ62ہزار658مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ25ہزار225،صوبہ خیبر پختونخوا میں 173639،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد106545،صوبہ بلوچستان33077،آزادجموں وکشمیر33792جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10219تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد107811،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد180194،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ43ہزار310،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ76ہزار233،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33491 ،آزاد کشمیر34570اور گلگت بلتستان میں10413افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13031افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7622، خیبر پختونخوا میں5855، اسلام آباد میں957، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں360 اور آزاد جموں و کشمیر میں742فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ21 لاکھ18ہزار750ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے46457نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ۔