حیدرآباد بینچ میں 24 ہزار 467 کیسز زیر التوا اور 72 ہزار 5 سو 81 کیسز کے فیصلے جاری ہوئے
کراچی (ویب ڈیسک)
سندھ ہائی کورٹ کی مثالی کارکردگی سامنے آگئی، پانچ لاکھ 59 ہزار سے زائد زیر التوا کیسز میں سے چار لاکھ 63 ہزار کیسز کے فیصلے جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں سال 2021 کے دوران زیر التوا کیسز، جاری کردہ فیصلے اور ٹوٹل کیسز کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کراچی نے رواں سال میں دو لاکھ چھپن ہزار چار سو 86 کیسز کے فیصلے جاری کیئے۔ آج تک 60 ہزار 666 کیسز ابھی بھی زیر التوا ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سال 2021 میں زیر التوا کیسز کی تعداد تین لاکھ سترا ہزار ایک سو باون تھی۔حیدرآباد بینچ میں 24 ہزار 467 کیسز زیر التوا اور 72 ہزار 5 سو 81 کیسز کے فیصلے جاری ہوئے۔ سکھر بینچ میں بھی 5 ہزار 9 تینتیس کیسز کا معاملہ حل نہیں ہوسکا، 77 ہزار 614 فیصلے ہوئے۔ لاڑکانہ بینچ میں 5 ہزار ایک سو چھیاسی کیسز زیر التوا، 56 ہزار آٹھ سو 36 کیسز کے فیصلے ہوگئے2021 کے آغاز میں پانچ لاکھ 59 ہزار سات سو 69 کیسز زیر التوا تھے۔ آج تک ٹوٹل چار لاکھ 63 ہزار، پانج سو 17 کیسز کے فیصلے جاری اور 96 ہزار دو سو 52 کیسز زیر التوا ہیں۔