Oraimo نے پاکستان میں نگینہ الیکٹرانکس کو بطور آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر سائن کر لیا
لاہور (ویب نیوز )
Transsion ہولڈنگز کے ذیلی ادارے، گلوبل پریمیم ایکسیسری برانڈ Oraimo نے نگینہ الیکٹرانکس کو پاکستان میں اپنے آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر کے طور پر اعلان کر دیا۔ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت دونوں کمپنیوں کا مقصد Oraimo اسمارٹ اسیسریز کے پورٹ فولیو کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔ Oraimo Transsionگروپ کا ایک حصہ ہے جس میں Infinix، Techno اور Itel جیسے مشہور موبائل فون برانڈز ہیں۔ 5 دہائیوں سے زائد عرصے سے نگینہ الیکٹرانکس پاکستان کے کنزیومر الیکٹرانکس میں ایک معروف نام ہے اور نگینہ پاکستان کے لیے مختلف ملٹی نیشنل کنزیومر الیکٹرانکس کمپنیوں کی آفیشل پارٹنر ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں Oraimo اور نگینہ الیکٹرانکس کے اہم عہدیداروں کے ساتھ میڈیا کے معززین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےOraimo پاکستان کے کنٹری ہیڈ مسٹر سٹیون نے کہا: ” پاکستان میں بے پناہ مواقعہیں اور مارکیٹ عالمی برانڈز کے لیے مضبوط کاروباری شراکت داریاں پیش کرتی ہے۔ ہمارا مقصد ایک ریکارڈ وقت میں اپنے ڈومین کے اندرمارکیٹ لیڈر پوزیشن حاصل کرکے صنعت کے معیارات قائم کرنا ہے۔ اپنے برانڈ فلسفے ‘کیپ ایکسپلورنگ’ کے مطابق، Oraimo یقیناً ہمارے صارفین کے طرز زندگی میں بہت زیادہ جوش و خروش کا اضافہ کرے گا۔”
اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جمشید صابر، ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، نگینہ الیکٹرانکس نے کہا کہ ”ہمیں پاکستانی مارکیٹ میں Oraimoکی آفیشل ڈسٹری بیوشن حاصل کرنے پر خوشی ہے کیونکہ نگینہ کا بنیادی فلسفہ مارکیٹ اور صارفین کی مانگ پورا کرنا ہے۔ مالیاتی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیتوں کے علاوہ، سخت محنت اور لگن کمپنی کو پاکستان میں Oraimoکے کاروبار کو سنبھالنے کے مکمل طور پر قابل بناتی ہے۔”
Oraimo سمارٹ اسیسریز کی نئی رینج میں بلوٹوتھ سے چلنے والے ہیڈ فونز اور اسپیکرز، پاور بینکس، چارجرز، ڈیٹا کیبلز، سمارٹ واچز ایک سال کی متبادل وارنٹی کے ساتھ آتی ہیں، کمپنی اپنی ڈیٹا کیبلز اور ہینڈز کے لیے چھ ماہ کی متبادل وارنٹی دے رہی ہے۔