کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید8افرادجاں بحق
اموات 28941تک پہنچ گئیں،مزید 594 کیس رپورٹ
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی،این سی او سی
اسلام آباد(ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں مزید8افراد دم توڑ گئے ،کل اموات 28941تک پہنچ گئیں،گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک بھرمیں کوروناکے ایکٹیوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔گذشتہ24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے ۔کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کورونا کیس رپورٹ ہو نے کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہو گئی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار411، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 430، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 228، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 720، بلوچستان میں 33 ہزار 644، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 665 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ۔ملک بھر میں مزید8افراد جاں بحق ہو گئے ، مجموعی طورپرجاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 13 ہزار 73افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا 5 ہزار 932، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔